کراچی (جیوڈیسک) بارش کی صورت حال اور انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے کمشنر کراچی نے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا، اور بجلی کی عدم فراہمی کے باعث کے الیکڑک پر کڑی تنقید کی۔
کمشنر کراچی نے ٹیپو سلطان روڈ پر واقع کے الیکٹرک کے کمپلینٹ سینٹر کا دورہ کیا، اس موقع پر میڈیا سےگفت گو میں ان کا کہنا تھا کہ بارش کے باعث سڑکوں پر جمع پانی کو جلد نکال دیا جائے گا۔
کے الیکٹرک کو گزشتہ شام ہی بارش کے بارے میں آگاہ کردیا گیا تھا، کے الیکٹرک کے ناکافی انتظامات کے باعث بجلی کی فراہمی معطل ہوئی، 118 پر شہریوں کی جانب سے کال کرنے کے بعد ان کا آپریشن معطل ہو جانا، اس بات کا ثبوت ہے کے الیکٹرک کے پاس گنجائش کی کمی ہے۔
کے الیکٹرک اپنے انتظامات بہتر کرے تاکہ شہریوں کو بارش کی صورت میں مشکلات کاسامنا نہ ہو، تمام اداروں کو مل کربارش کے دوران اقدامات بہتر بنانا ہونگے۔