کراچی میں بارش اور سیلابی ریلے کے بعد معمولات زندگی معمول پر آنے لگی۔ متاثرہ علاقوں سے پانی نکال دیا گیا۔ کئی علاقوں میں امدادی کارروائیاں اب بھی جاری ہیں۔ کراچی میں ہفتے کو ہونے والی بارش اور سیلابی ریلے سے تباہی کے بعد اب متاثرہ علاقوں میں کاروباری زندگی معمول پر آگئی۔ پاک فوج کی جوانوں اور امدادی ٹیموں نے متاثرہ علاقوں سے پانی نکال دیا ہے۔ پر اب بھی مختلف علاقوں میں گندگی کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔
موسلادھار بارش اور سیلاب نے اپنے پیچھے تباہی کے داستان رقم کر دی ہے۔ سیلابی ریلے سے سب سے زیادہ نقصان سعدی ٹان، امروہہ سوسائٹی اور صفورا چورنگی کے قریبی علاقوں کو پہنچا۔ لوگوں کی عمر بھر کی کمائی دیکھتے ہی دیکھتے پانی میں بہہ گئی۔ سعدی ٹان اور اطراف میں سیلابی ریلے میں ڈوبنے والے علاقوں میں اب لوگ اپنے اپنے گھروں کی صفائی کرنے میں مصروف ہیں۔