کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے مختلف علاقوں میں ہلکی بوندا باندی ہو ئی ہے جس سے موسم خوش گوار ہو گیا ہے ،محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق کراچی سمیت سندھ اور بلوچستان کے مغربی ساحلی علاقوں میں آج شام تک مزید بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں اس وقت 24 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ ہوا میں می کا تناسب 70 فیصد ہے۔ اس وقت بلوچستان کے مغربی علاقوں میں بارش برسانے والا ہوا کا کم دبائو موجود ہے جو آج دوپہر میں سندھ کے مغربی علاقوں میں داخل ہوگا جس کے باعث شام تک بلوچستان اور سندھ کے مغربی ساحلی علاقوں میں ہلکی اور تیز بارش ہونے کا امکان ہے۔