کراچی میں رمضان کے دوران بھتہ خوری کی وارداتوں میں کمی آئی، قائم مقام آئی جی سندھ

Ghulam Haider Jamali

Ghulam Haider Jamali

کراچی (جیوڈیسک) قائم مقام آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی کا کہنا ہےکہ یوم علی پر دہشت گردی کا خطرہ تھا مگر اسے ناکام بنادیا گیا جبکہ کراچی میں رمضان المبارک کے دوران بھتہ خوری کی وارداتوں میں کمی آئی ہے۔

قائم مقام انسپکٹر جنرل سندھ پولیس غلام حیدر جمالی نے کہا کہ یوم علی پر دہشت گردی کا خطرہ تھا مگر اسے ناکام بنایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں جاری آپریشن میں بڑی حد تک کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں تاہم شہر میں ایک عرصے سے جاری ٹارگٹڈ کارروائیوں کے خاتمے کے لئے مزید بھرپور کارروائی کی جائے۔

غلام حیدر جمالی نے کہا کہ آپریشن کے دوران لیاری میں متعدد دہشت گرد مقابلوں میں ہلاک ہوئے جبکہ بالا لاڈلا کے بارے میں اطلاعات ہیں کہ وہ فرار ہے مگر اسے بھی ضرور گرفتار کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھاکہ مجھ سمیت سندھ پولیس کے کسی بھی افسر پر کوئی سیاسی دباؤ نہیں۔

قائم مقام آئی جی سندھ نے دعویٰ کیا کہ کراچی میں رمضان المبارک کے دوران بھتہ خوری کی وارداتوں میں کمی آئی ہے۔