کراچی : رینجرز کے 2 مبینہ مقابلوں میں 7 دہشت گرد ہلاک

Karachi Rangers

Karachi Rangers

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے 2 مختلف علاقوں ،سہراب گوٹھ اور سرجانی ٹاؤن میں رینجرز کے دو مبینہ مقابلوں میں کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے 7 دہشت گرد مارے گئے۔ ترجمان رینجرز کے مطابق سہراب گوٹھ کے علاقے جنجال گوٹھ میں رینجرز کی کارروائی کے دوران رینجرز اور ملزمان کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشت گرد مارے گئے جن سے اسلحہ بھی ملا ہے، مارے گئے دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔

دوسری جانب رینجرز کی ایک اور کارروائی میں سرجانی ٹاون میں رینجرز اور ملزمان کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشت گرد ہلاک ہو گئے جبکہ ایک دہشت گرد فرار ہو گیا۔ ہلاک ہو نے والے دہشت گردوں سے کے قبضے سے اسلحہ بھی ملا ہے، مارے جانے والے تمام دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔ ملزمان کی لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے لئے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔