کراچی: رینجرز کی کارروائی 2 مغوی بازیاب، اغوا کار گرفتار

Rangers

Rangers

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ میں رینجرز نے کارروائی کے دوران دو مغوی بازیاب اور دو اغواء کاروں کو گرفتار کرلیا ہے۔ ترجمان رینجرز، کے مطابق رینجرز اور اینٹی کرائم سیل کی مشترکہ کاروائی کے دوران افغان بستی سہراب گوٹھ میں کارروائی کی گئی۔

کارروائی میں دو مغوی بازیاب کرالئے گئے جب کہ دو اغواء کار وں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ بھی بر آمد کرلیا گیا ہے۔ مغوی قاسم کو نارتھ کراچی اور احمد کو سخی حسن نارتھ ناظم آباد سے اغواء کیا گیا تھا، ترجمان رینجرز کے مطابق اغواء کاروں نےمغوی کے گھر والوں سے 20, 20 لاکھ روپےتاوان کا مطالبہ کیا تھا ۔