کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں سائٹ کے علاقے فرنٹیئر کالونی میں رینجرزکی کارروائی کے دوران 2 دہشت گرد ہلاک ہو گئے، ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور بارودی مواد برآمد کر لیا گیا۔ ترجمان رینجرز کے مطابق ہلاک ملزمان کے قبضے سے 2 دستی بم، آئی ای ڈی، دھماکا خیز مواد اور اسلحہ برآمد ہوا ہے۔
ہلاک دہشت گرد قانون نافذ کر نے والے اداروں کے اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ خوری میں ملوث تھے، دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان سے ہے۔شہر میں فائرنگ کے دیگر واقعات میں 3 افراد ہلاک اور4 زخمی ہوگئے۔