کراچی : رینجرز کی کارروائی، بلڈرز کی تنظیم آباد کے سابق سربراہ گرفتار

Rangers

Rangers

کراچی (جیوڈیسک) ضلع شرقی میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کارروائی کر کے بلڈرز کی تنظیم کے سابقہ چئیرمین بابر چغتائی کو حراست میں لے لیا۔ ذرائع کے مطابق بابر چغتائی کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

بابر چغتائی کو گزشتہ سال بھی چائنا کٹنگ اور زمینوں پر قبضے میں ملوث ہونے پر گرفتار کیا گیا تھا۔ ناظم آباد میں پولیس نے کارروائی کر کے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزم یوسف نے شیر خان نامی شخص کو قتل کیا تھا جبکہ ملزم شکیل مراد عرف وہرا نے فراڈ کے ذریعے لاکھوں روپے لوٹے تھے۔

جوڑیا بازار میں قانون نافذ کرنے والے ادارے نے کارروائی کر کے 6 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔ موچکو میں پولیس کے سرچ آپریشن کے دوران گینگ وار کے 2 کارندے دھر لئے گئے۔ پولیس کے مطابق ملزمان قتل کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔