کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں بدامنی پھیلانے کا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا ۔ رینجرز نے گولیمار اور نیو کراچی میں کارروائی کر کے بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولیاں برآمد کر لیں ، یہ اسلحہ ایم کیو ایم کے یونٹ آفس اور سیکٹر آفس کے قریب چھپایا گیا تھا۔
گولیمار میں ایم کیو ایم کے یونٹ آفس 167 کے لان اور نیو کراچی میں سیکٹر آفس کے قریب چھپایا گیا اسلحہ برآمد کیا گیا ۔ ان میں ایک ایل ایم جی ، بارہ ، سات ایم ایم رائفل ، دو ایس ایم جی شامل ہیں ۔ ایس ایم جی کے 25 سو اور سات ایم ایم رائفل کے 150 راؤنڈ بھی ملے۔
رینجرز کے ترجمان کا کہنا ہے کہ برآمد کیا جانے والا اسلحہ کراچی میں بدامنی اور ٹارگٹ کلنگ میں استعمال ہونا تھا۔