کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو کے قریب رینجرز نے کارروائی کرکے بھاری تعداد میں تخریب کاری کا سامان اور رینجرز کی جعلی وردیاں برآمد کرلی ہیں ۔
رینجرز حکام کے مطابق کارروائی سیاسی جماعت کے ٹارگٹ کلر کاشف ڈیوڈ کی نشاندہی پر کی گئی ، کراچی کے علاقے عزیز آباد میں متحدہ کے مرکز نائن زیرو کے قریب رینجرز نے ٹارگٹڈ آپریشن کیا ۔
کارروائی کے دوران رینجرز کی بھاری نفری نے مخصوص گلی کا محاصرہ کرکے رہائشی مکان کی تلاشی لی اور برآمد کرلیا بھاری تعداد میں اسلحہ ، آوان بم اور رینجرز کی وردیاں ۔ رینجرز حکام کے مطابق کارروائی گرفتار ٹارگٹ کلرز کے سرغنہ اور سیاسی جماعت کے ٹارگٹ کلر کاشف ڈیوڈ کی نشاندہی پر کی گئی ۔
رینجرز نے گرفتار ٹارگٹ کلر کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے ۔ رینجرز ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹارگٹ کلنگ ٹیم کے سرغنہ کاشف ڈیوڈ سے سنسنی خیز انکشافات متوقع ہیں ۔