کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے قصبہ کالونی میں رینجرز نے کارروائی کرکے سیاسی جماعت سے تعلق رکھنے والا ٹارگٹ کلر گرفتار کر لیا، ترجمان رینجرز کے مطابق انٹیلی جنس اطلاع پر قصبہ کالونی کالا میدان میں کارروائی کی گئی۔ کارروائی کے دوران ٹارگٹ کلنگ کی متعدد وارداتوں میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔
ترجمان رینجرز نے بتایا کہ گرفتار ٹارگٹ کلر کا تعلق ایک سیاسی جماعت سے ہے۔ ابتدائی تفتیش میں ملزم کی نشاندہی پر رینجرز اہلکاروں نے فرنیچر مارکیٹ اور بنگلہ بازار کے علاقوں میں چھاپے مارے۔ چھاپوں کے دوران ایل ایم جی، اینٹی ایئر کرافٹ سمیت بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔