کراچی، رینجرز کارروائی، ٹارگٹ کلر، تین گینگ وار ملزمان سمیت 42 گرفتار، اسلحہ برآمد

Karachi Rangers

Karachi Rangers

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے لیاری میں رینجرز کی ٹارگٹڈ کارروائی، متعدد مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا، پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں چھاپے مار کر ایک مبینہ ٹارگٹ کلر، 3 گینگ وار ملزمان سمیت سمیت 42 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ اور منشیات برآمد کیں۔ رینجرز نے جرائم پیشہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر لیاری کے مختلف علاقوں میں چھاپے مارے۔ نوالین، افشانی گلی، سنگولین کے علاقوں میں محاصرہ کر کے گھر گھر تلاشی لی۔

آپریشن مین رینجرز کے انسداد دہشت گردی ونگ اور خواتین اہلکارون نے بھی حصہ لیا۔چھاپوں کے دوران متعدد مشتبہ افراد کو حراست میں لیا۔ ڈی آئی جی ایسٹ منیر شیخ کے مطابق ایسٹ زون پولیس نے گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران جرائم پیشہ عناصر کے خلاف چھاپہ مار کارروائیاں جاری رکھیں، زون کے مختلف علاقوں میں چھاپے مار کر 9 مفرور ملزم سمیت 38 ملزموں کو گرفتار کر لیا۔

ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، منشیات اور نقدی برآمد ہوئی۔ ایس پی ایسٹ پیر محمد شاہ کے مطابق پولیس نے گلستان جوہر میں چھاپہ مار کر مبینہ ٹارگٹ کلر تنویر کو گرفتار کر لیا۔ ملزم نے 2 شہریوں کو قتل کرنے کا اعتراف کیا ہے۔ ملزم نے تفتیش میں اپنے دو ساتھیوں کے بارے میں بتایا ہے جن کی تلاش جاری ہے۔ ایس ایس پی ویسٹ عرفان بلوچ کے مطابق پولیس نے مچھر کالونی میں چھاپہ مار کر گینگ وار کے تین ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ملزموں کے قبضے سے دو کمانڈوز جیکٹس، اے کے 47، تیس بور اور متعدد گولیاں برآمد ہوئیں۔