کراچی (جیوڈیسک) اورنگی ٹاؤن میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے 3 مبینہ دہشت گرد گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کر لیا ہے۔
ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق اورنگی ٹاؤن سے گرفتار کئے گئے تینوں دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے اور ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے ملزمان کو مزید تفتیش کے لئے نامعلوم پرمقام منتقل کردیا گیا ہے۔
دوسری جانب گزشتہ روز اورنگی ٹاؤن سے گرفتارہونے والے ملزم مقصود عالم کو انسداد دہشت گردی کی عدالت نے 90 روز کے لئے رینجرز کی تحویل میں دے دیا ہے ۔ رینجرز آفیسر کے مطابق ملزم کا تعلق سیاسی جماعت سے ہے جبکہ ملزم ٹارگٹ کلنگ ، بھتہ خوری سمیت سنگین وارداتوں میں ملوث رہا ہے۔