کراچی (جیوڈیسک) ٹول پلازہ کے قریب رینجرز سے مقابلے کے دوران 4 دہشت گرد ہلاک۔
ٹول پلازہ کے قریب کاٹھور روڈ پر ٹارگیٹڈ کارروائی کی جس پر وہاں چھپے ہوئے ملزمان نے فائرنگ کردی جس پر رینجرز کی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں 4 دہشت گرد مارے گئے۔
ترجمان رینجرز کے مطابق دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے تھا جن کی شناخت محمد آصف ، عامر، وسیم اور یونس عرف چونتیس کے نام سے ہوئی ہے۔
ملزمان ٹارگٹ کلنگ ، اِغوا برائے تاوان اور بھتہ خوری کی وارداتوں میں ملوث تھے۔