کراچی: رینجرز کی کارروائیاں، ٹارگٹ کلرز، بھتہ خور سمیت 21 ملزم گرفتار

Karachi Rangers

Karachi Rangers

کراچی(جیوڈیسک)رینجرز نے گزشتہ رات شہر کے مختلف علاقوں میں چھاپے مار کر ٹارگٹ کلرز، بھتہ خور سمیت 21 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ رینجرز ترجمان کے مطابق چھاپے ملینیم مال، پرانی سبزی منڈی، پھول پتی لین لیاری، کھارادر ضیا کالونی، راجہ تنویر کالونی، بلدیہ ٹان، جمشید روڈ، میٹروول سائٹ، کھوکھر اپار اور علی بروہی گوٹھ میں مارے گئے۔

رینجرز نے پنجابی کلب جماعت خانہ، کھڈا مارکیٹ ڈی ایچ اے میں اسنیپ چیکنگ بھی کی گئی۔ اس دوران ٹارگٹ کلرز، بھتہ خور سمیت اکیس ملزموں کو گرفتار کیا گیا جن کا تعلق گینگ وار اور سیاسی جماعتوں سے ہے۔