کراچی (جیوڈیسک) سندھ رینجرز نے کراچی کے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ غیر قانونی ہتھیار 30 اپریل تک جمع کرا دیئے جائیں۔
جعلی لائسنس پر رکھے ہتھیار قریبی رینجرز چوکیوں پر جمع کرائے جائیں۔ رینجرز ترجمان نے کہا ہے کہ مدت ختم ہونے کے بعد غیر قانونی ہتھیار رکھنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
ان کا کہنا ہے کہ شہر میں ٹارگٹ کلنگ سمیت دیگر وارداتوں میں غیر قانونی ہتھیار استعمال کئے جا رہے ہیں۔ قانون کے مطابق غیر قانونی ہتھیار رکھنے کی سزا 14 سال قید ہے۔