کراچی : رینجرز سے مقابلے میں گینگ وار کے دو کارندے ہلاک

Karachi Rangers

Karachi Rangers

کراچی (جیوڈیسک) سندھ رینجرز کے ترجمان کے مطابق میں مقابلے میں ہلاک ہونے والے گینگ وار ملزم بھتہ خوری، ٹارگٹ کلنگ اور ڈکیتی سمیت دیگر سنگین جرائم میں ملوث تھے۔ ہلاک ملزموں کی شناخت فاروق اور صمد کے نام سے ہوئی ہے۔

رینجرز ترجمان کے مطابق ہلاک ملزم فاروق 11 افراد جبکہ صمد 5 افراد کی ٹارگٹ کلنگ میں مطلوب تھا۔ مارے گئے دونوں ملزموں سے اسلحہ بھی بر آمد ہوا ہے۔