کراچی میں رینجرز سے مقابلے کے دوران لیاری گینگ وار کا اہم ملزم ماب بلوچ ساتھی سمیت ہلاک

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) لیاری میں رینجرز سے مقابلے کے دورن گینگ وار کے اہم کردار ماب بلوچ سمیت دو ملزمان ہلاک ہو گئے۔

مطابق کراچی میں رینجرز نے اہم ملزمان کی موجودگی کی اطلاع پر لیاری کی افشانی گلی میں کارروائی کی، رینجرز کو دیکھ کر ملزمان نے فائرنگ کردی جس پر رنجرز اہلکاروں نے بھی جوابی کارروائی کی جس کے نتیجے میں گینگ وار کے اہم کردار سمیت ماب بلوچ سمیت دو ملزمان ہلاک ہوگئے۔

دونوں لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے لئے سول اسپتال منتقل کردیا ہے۔
واضح رہے کہ ماب بلوچ قتل ، اقدام قتل، اغوا برائے تاوان اور بھتہ خوری کے 70 سے زائد مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھا۔