شاہ لطیف ٹاون (جیوڈیسک) کراچی میں دہشتگردی کی مبینہ سازش ناکام بناتے ہوئے شاہ لطیف ٹاون میں رینجرز نے 7 دہشت گردوں کو مقابلے میں ہلاک کرنے کا دعوی کیا ہے۔ مقابلے کے دوران فائرنگ سے ایک اہلکار زخمی بھی ہوا ہے۔
رینجرز نے کراچی میں دہشتگردی کی سازش مبینہ طور پر ناکام بنادی ہے۔ ترجمان رینجرز کے مطابق ملیر کے علاقے شاہ لطیف ٹاون میں دہشتگرد موجود ہونے کی اطلاع ملی تھی۔
آپریشن کیا گیا تو دہشتگردوں نے فائرنگ کردی، جس سے ایک اہلکار زخمی ہوا، تاہم جوابی کارروائی میں 4 دہشتگرد موقع پر ہی مارے گئے۔
ترجمان کے مطابق اس دوران دہشت گردوں کے 3ساتھی فرارہو کرقریبی گھر میں چھپ گئے اور سے رینجرز پر پھر فائرنگ کی، جوابی کارروائی میں تینوں دہشتگرد مارے گئے۔
رینجرز نے اس دوران علاقے کا محاصرہ کیے رکھا اور ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ اور بارودی مواد ملنے کا بھی دعوی کیا گیا ہے۔