کراچی (جیوڈیسک) لیاری چاکیوڑاہ میں 2 مختلف کارروائیوں میں گینگ وار سے تعلق رکھنے والے 3 کارندے مارے گئے۔
ترجمان رینجرز کے مطابق ہلاک ملزم جمال اور محمد ریاض 60 افراد کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے جبکہ ہلاک ملزم بشیر 20 افراد کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھا۔ ہلاک ملزم بشیر اورنگزیب عرف اورنج کا قریبی ساتھی تھا۔
ہلاک ملزمان بھتہ خوری، اغوا برائے تاوان سمیت دیگر جرائم میں ملوث ہیں۔ دوسری جانب جہاں آباد میں رینجرز سے مقابلے میں گینگ وار سے تعلق رکھنے والے 2 ملزم ہلاک ہو گئے۔
ترجمان رینجرز کے مطابق ہلاک ملزموں کا تعلق ارشد پپو گروپ سے ہے۔ ہلاک ملزم قدیر اور شکیل 20 افراد کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے۔ ہلاک ملزموں سے بھاری تعداد میں اسلحہ اور گولیاں برآمد ہوئی ہیں۔