کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں رینجرز نے مختلف علاقوں میں ٹارگٹڈ کارروائیاں کر کے 42 ملزمان گرفتار کر کے مختلف اقسام کا اسلحہ برآمد کر لیا۔
رینجرز نے گزشتہ رات کراچی کے مختلف علاقوں میں ٹارگٹڈ کارروائیاں کیں جس میں بیالیس ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔رینجرز ترجمان کے مطابق ملزمان میں گینگ وار اور سیاسی جماعتوں کے افراد شامل ہیں۔
ملزموں کے قبضے سے ایس ایم جیز اور مختلف اقسام کے ہتھیار برآمد ہوئے۔ ٹارگٹڈ کارروائیاں اور چھاپے گلبہار، ناظم آباد، نصرت بھٹو کالونی، لیاری، سرجانی، گلستان جوہر، بلدیہ، نارتھ کراچی، گلشن اقبال اور دیگر علاقوں میں مارے گئے۔