کراچی (جیوڈیسک) بعض عناصر کی طرف سے شہر میں خوف و ہراس پھیلانے کا رینجرز نے سختی سے نوٹس لے لیا ہے۔ ترجمان رینجرز کے مطابق قانون نافذ کرنے والے ادارے پوری طرح متحرک ہیں۔
سکیورٹی ادارے عوام کی حفاظت کے لئے پوری طرح چوکس ہیں، کراچی کے شہری قانون نافذ کرنے والے اداروں پر بھروسہ رکھیں۔
ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ کسی بھی مشکوک سرگرمی کی اطلاع پاکستان رینجرز کو دی جائے، شہری کسی بھی مشکوک حرکت کی اطلاع قریبی رینجرز ہیڈ کوارٹر کو دے سکتے ہیں۔