کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں گذشتہ روز رینجرز کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے ٹیکسی ڈرائیور کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔ کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں گذشتہ روز رینجرز کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے ٹیکسی ڈرائیور مراد کی نماز جنازہ انچولی کی امام بارگاہ میں اداکر دی گئی اور تدفین سپر ہائی وے پر وادی حسین قبرستان میں کردی گئی ہے۔
ٹیکسی ڈرائیور مراد گذشتہ روز اپنے ڈیڑھ سالہ بیٹے جنید کے ہمراہ افطاری کا سامان لینے گیا تھا۔ اس دوران رینجرز اہلکاروں نے انہیں رکنے کا اشارہ دیا اور نہ رکنے پر فائرنگ کردی۔ جس کے نتیجے میں مراد موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ نماز جنازہ کے موقع پر ذرائع سے گفتگو کرتے ہوئے مقتول کے بھائی اعجاز علی کا کہنا تھا۔
اڑی کے بریک کمزور ہونے کی وجہ سے ٹیکسی بروقت نہ رک سکی اور رینجرز اہلکاروں نے موقع دیئے بغیر ہی فائرنگ کردی۔ انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ان کے بھائی کے قتل میں ملوث رینجرز اہلکاروں خلاف سخت ایکشن کرکے ملزمان کو پھانسی کی سز ادی جائے۔