کراچی: رینجرز کو حاصل اختیارات میں 90 روز کی توسیع کا فیصلہ

 Rangers

Rangers

کراچی (جیوڈیسک) رینجرز کو حاصل اختیارات میں 90 روز کی توسیع کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کی قیادت نے وزیراعلیٰ سندھ کو رینجرز اختیارات میں توسیع دینے کی ہدایت کر دی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ سندھ آج رینجرز اختیارات میں توسیع کی سمری کی منظوری دیں گے، محکمہ داخلہ سندھ نے رینجرز اختیار کی سمری وزیر اعلیٰ کو بھجوائی تھی۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ کی منظوری کے بعد رینجرز کو 90 دن کے لئے خصوصی اختیارات دیئے جائیں گے۔