کراچی: رینجرز ہیڈ کوارٹرز کے قریب دھماکا، 2 جاں بحق

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں رینجرز ہیڈ کوارٹرز کے قریب دھماکے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے، زخمیوں میں سیکیورٹی اہلکار بھی شامل ہیں۔ کراچی کے علاقے کورنگی 5 میں رینجرز ہیڈ کوارٹرز کے قریب دھماکے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔ زخمیوں میں سیکیورٹی اہلکار بھی شامل ہیں۔ دنیا نیوز کے مطابق دہشتگردوں نے سیکیورٹی اہلکاروں کو اپنی بربریت کا نشانہ بنایا۔

رینجرز اہلکاروں کی گاڑیاں ہیڈ کوارٹرز کے اندر داخل ہو رہی تھیں کہ ایک دم دھماکا ہو گیا جس سے 2 افراد جاں بحق جبکہ 8 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ دھماکا اس قدر شدید تھا کہ اس کی آواز دور دور تک سنی گئی۔ دھماکے سے قریب کھڑی گاڑیوں کو بھی شدید نقصان پہنچا۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو سیل کر دیا اور ایمبیولینسوں کے ذریعے زخمیوں کو ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا جہاں انھیں طبی امداد دی جا رہی ہیں۔ صورتحال کے پیش نظر جناح ہسپتال اور سول ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔