کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں ڈی جی رینجرز کی سربراہی میں رینجرز ہیڈ کوارٹر میں اعلیٰ سطح کااجلاس جاری ہے ، اجلاس میں امن وا مان کے حوالے سے اہم فیصلے متوقع ہیں۔
ترجمان رینجرز کے مطابق ڈی جی رینجرز میجر جنرل رضوان اختر کی سربراہی میں رینجرز ہیڈ کوارٹر میں اعلیٰ سطح کااجلاس جاری ہے، اجلاس میں رینجرز کے اعلیٰ حکام اور تمام سیکٹر کمانڈرز بھی شریک ہیں۔
اجلاس میں امن و امان کے حوالے سے جرائم پیشہ عناصر اور مطلوب ملزمان کی گرفتاری کے لیے حکمت عملی پر غور کیا جارہا ہے، اجلاس میں جرائم پر قابو پانے کے حوالے سے اہم فیصلے متوقع ہیں۔