کراچی (جیوڈیسک) رینجرز ہیڈکوارٹر میں محرم کے دوران سیکیورٹی کی صورتحال پراجلاس، ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل بلال اکبر نے شرپسند عناصر کو دیکھتے ہی گولی مارنے کے احکامات جاری کر دیئے۔
رینجرز کے مطابق رینجرز ہیڈکوارٹر کراچی میں محرم الحرام کے حوالے سے ڈی جی رینجرز بلال اکبر کی صدارت میں اجلاس ہوا ۔ ڈی جی رینجرز نے محرم کے دوران دہشت گردی میں ملوث ملزمان کے خلاف سخت اقدامات کرنے کی ہدایت کردی۔
اجلاس کے دوران ڈی جی رینجرز کا کہنا تھا کہ جرائم میں ملوث ملزمان کے خلاف بلا تفریق کارروائی کی جائے۔ ڈی جی رینجرز نے حکم دیا کہ شرپسند عناصر کو دیکھتے ہیں گولی مار دی جائے۔