کراچی (جیوڈیسک) کراچی شہر کے مختلف علاقوں میں رینجرز نے ٹارگٹڈ کارروائیاں کی ہیں جس کے دوران ٹارگٹ کلرز اور بھتہ خوروں سمیت 14 ملزمان گرفتار کئے گئے، ترجمان رینجرز کے مطابق کارروائیوں میں گرفتار افراد میں سیاسی جماعتوں کے ملزمان بھی شامل ہیں۔
گرفتار ملزمان میں لیاری گینگ وارسے تعلق رکھنے والے ملزمان بھی شامل ہیں۔ جن علاقوں میں ٹارگٹڈ کارروائیاں کی گئیں ان میں نیو کراچی، محمود آباد، بلوچ کالونی، بھینس کالونی لانڈھی، گلشن معمار، حسن مجتبی ٹاون، سو کوارٹر کورنگی، جوہر موڑ گلستان جوہر، سرجانی ٹاون، یوسف گوٹھ شامل ہے۔