کراچی (جیوڈیسک) رینجرز نے ناظم آباد کی ٹائٹل کالونی میں جرائم پیشہ افراد اور کالعدم تنظیم کے ارکان کی موجودگی کی اطلاع پر ٹارگٹڈ آپریشن کیا۔ علاقے کا محاصرہ کر کے لوگوں کی آمد و رفت پر پابندی لگا دی۔
تلاشی کے دوران کالعدم تنظیم کے ارکان سمیت آٹھ افراد کو حراست میں لے لیا۔ ملزمان کے قبضے سے مختلف اقسام کے 25 سے زائد جدید اسلحہ بڑی تعداد میں گولیاں اور سی سی ٹی وی کیمرے برآمد کئے۔
پولیس نے کلفٹن ٹاون شاہ رسول کالونی اور نیلم کالونی میں سرچ آپریشن کر کے 10 مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر اسلحہ برآمد کیا۔ بلدیہ اتحاد ٹاون میں پولیس نے ٹارگٹڈ آپریشن کر کے 13 مشتبہ افراد کو گرفتار کر کے اسلحہ اور منشیات برآمد کیں۔
ماڈل کالونی میں پولیس نے گھر پر چھاپہ مار کر ایک شخص کو تفتیش کے لیے حراست میں لے لیا۔ ناظم آباد میں مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ملزم آصف کو گرفتار کر کے پستول اور مسروقہ موٹر سائیکل برآمد کر لی جبکہ ملزم کے دو ساتھی فرار ہو گئے، ملزمان شہریوں سے لوٹ مار کر رہے تھے۔