کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے افغان بستی اور مدینہ کالونی میں رینجرز کا ٹارگٹڈ آپریشن جاری ہے۔ اب تک 8 مشتبہ افراد کو حراست میں لے گیا ہے۔شہراب گوٹھ تھانے کے علاقے افغان بستی اور مدینہ کالونی میں جرائم پیشہ عناصر کی موجودگی اطلاع پر رینجرز نے ٹارگٹڈ آپریشن شروع کر دیا
جس میں رینجرز کی خواتین اہلکاروں اور انسداد دہشت گردی اسکواڈ سمیت دیگر اہلکار حصہ لے رہے ہیں۔ سراغ رساں کتوں سے بھی مدد لی گئی ہے۔ علاقے کے تمام داخلی اور خارجی راستے بند کرکے گھر گھر تلاشی لی جاری ہے۔ 8 متعدد مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔