کراچی : رینجرز آپریشن، چھ مبینہ دہشت گرد گرفتار، خودکش جیکٹ برآمد

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں رینجرز نے کارروائی کر کے کالعدم تنظیم کے ٹھکانے سے خود کش جیکٹ، دستی بم، جہادی لٹریچر اور اسلحہ برآمد کر کے چھ ملزمان کو حراست میں لے لیا۔ کراچی کے علاقے لانڈھی کی مظفر آباد کالونی میں رات گئے رینجرز نے آپریشن کیا اور تلاشی کے دوران چھ مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔

آپریشن کے دوران خود کش جیکٹ اسلحہ جہادی لٹریچر اور بھتے کی پرچیاں بھی برآمد ہوئیں ذرائع کے مطابق مشتبہ افراد کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے اور برآمد ہونے والی خود کش جیکٹ کو کراچی کے حساس مقام پر دہشت گردی کے لئے استعمال کیا جانا تھا۔