کراچی : رینجرز کا آپریشن، ٹارگٹ کلر سمیت 13 ملزم گرفتار

Karachi Ranger

Karachi Ranger

کراچی کے مختلف علاقوں میں رینجرز کا آپریشن، ٹارگٹ کلر سمیت 13 ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔کراچی(جیوڈیسک)کراچی کے مختلف علاقوں میں رینجرز نے آپریشن کے دوران ٹارگٹ کلر سمیت 13 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کر لیا۔

رینجرز نے کراچی کے علاقوں گلشن غازی، کھجی گراونڈ، رابعہ سٹی، گلشن اقبال، گلستان جوہر، صفورہ چوک، تیسر ٹان، کورنگی، شاہ فیصل کالونی، ملیر کھوکرہ پار، فرنٹئیر کالونی اور مجاہد کالونی میں آپریشن کیا۔

آپریشن کے دوران 13 جرائم پیشہ افراد کو حراست میں لے لیا۔ ملزمان میں ٹارگٹ کلر سمیت کالعدم تنظیموں کے افراد شامل ہیں۔ ترجمان رینجرز کے مطابق ملزمان کے قبضے سے ایس ایم جی اور رائفلز سمیت مختلف بور کا اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔