کراچی(جیوڈیسک)کراچی میں فائرنگ سے دو افراد جاں بحق ہوگئے۔ شاہ فیصل ، گرین ٹان اور سہراب گوٹھ میں رینجرز کے آپریشن میں متعدد افراد زیرحراست ہیں۔ذرائع کے مطابق لانڈھی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا جس کے بعد آج دہشت گردی کا شکار ہونے والے افراد کی تعداد دو ہوگئی ہے۔
ادھر رینجرز کا آپریشن جاری ہے ۔ آج شاہ فیصل ، گرین ٹان اور سہراب گوٹھ میں رینجرز نے آپریشن کیااس دوران گھر گھر تلاشی لی گئی اور متعدد مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔