کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے ملیر اور پہلوان گوٹھ میں مختلف کاروائیوں کے نتیجے میں رینجرز نے 7 ملزمان گرفتاراور 8 مشتبہ افراد کو حراست میں لیکر تفتیش شروع کر دی ہے۔ ترجمان رینجرز کے مطابق ملیر کے علاقے باون شاہ میں رینجرز نے کاروائی کرکے 7 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔ ملزمان جرائم کی سنگین وارادتوں میں ملوث ہیں، جن کے قبضے ایس ایم جی گن سمیت دیگر اسلحہ منشیات اور شراب برآمد ہوئی ہے۔
ادھر گلستان جوہر کے علاقے پہلوان گوٹھ میں رینجرز نے سرچ آپریشن کیا ،اس دوران علاقے کے داخلی اور خارجی راستوں کو بند کیا گیا اور بعض رہائشی عمارتوں پر چھاپے بھی مارے گئے۔ اس دوران 8 مشتبہ افراد کو حراست میں لیکر نامعلوم منتقل کردیا گیا۔
زیر حراست افراد سے تفتیش کا عمل جاری ہے، تاہم حراست میں لئے گئے افراد کی شناخت نہیں بتائی گئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ائر پورٹ کی فول پروف سیکیورٹی یقینی بنانے کیلئے اطراف کی آبادیوں کی تلاشی لی جارہی ہے اور یہ آپریشن اسی کا سلسلہ ہے۔