کراچی (جیوڈیسک) ماڑی پور میں رینجرز نے کارروائیاں کر کے 2 دہشتگردوں سمیت 3 ملزموں کو گرفتار کر لیا. ترجمان رینجرز کے مطابق گرفتار دہشتگرد نعمت اللہ اور شمریز عرف چھجہ کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے ہے.
گرفتار دونوں دہشتگردوں نے نجی بنک میں 75 لاکحھ کی ڈکیتی کا اعتراف کیا ہے۔ گرفتار تیسرے ملزم کا فواد عرف چھوٹا کا تعلق گینگ وار سے ہے۔ گرفتار تینوں ملزمان بھتہ خوری، ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم کی سیکٹروں وارداتوں میں ملوث ہیں۔
گرفتار تینوں ملزمان سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔ رینجرز نے لائنز ایریا ، نثار کالونی اور ملیر میں چھاپے مار کر ٹارگٹ کلرز، دہشتگرد سمیت 4 ملزموں کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا۔ ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان سے تفتیش کی جا رہی ہے۔