کراچی (جیوڈیسک) شہر قائد کے علاقے کنواری کالونی دہشت گردوں اور جرائم پیشہ عناصر کی موجودگی کی اطلاع پر رینجرز نے سرچ آپریشن کیا جس میں رینجرز کی خواتین اہلکاروں نے بھی حصہ لیا۔
رینجرز نے علاقے کا محاصرہ کر کے علاقے کے داخلی اور خارجی راستے سیل کر دئیے ہیں اور گھر گھر تلاشی لی۔
تلاشی کے دوران چار مشتبہ دہشت گردوں کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ کے لئے نا معلوم مقام پر منتقل کر دیا۔ مشتبہ دہشت گردوں سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔