کراچی: رینجرز کا مختلف علاقوں میں ٹارگٹڈ آپریشن، پانچ ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد

Karachi Rangers

Karachi Rangers

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے مختلف علاقوں میں رینجرز نے ٹارگٹڈ کارروائیاں کر کے پانچ ملزموں کو گرفتار کیا اور ان سے 36 ہتھیار برآمد کئے۔

شہر قائد میں رینجرز کی جرائم پیشہ افراد اور کالعدم تنظیموں کے کارندوں کے خلاف ٹارگٹڈ کارروائیاں جاری ہیں۔

رینجرز ترجمان کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران مختلف علاقوں میں ٹارگٹڈ کارروائیاں کر کے پانچ ملزموں کو گرفتار کیا اور ان کے قبضے سے مختلف اقسام کے 36 ہتھیار برآمد کئے۔

ٹارگٹڈ کارروائیاں آگرہ تاج ، آٹھ چوک ، داود چورنگی ، مہران ٹاؤن ، گلشن حدید اور عظیم پورہ میں کی گئیں۔ دوسری جانب ایس آئی یو پولیس نے گلش حدید میں چھاپہ مار کر سنگین وارداتوں میں ملوث ملزم یاسین عرف سناٹا کو گرفتار کر لیا۔ملزم کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا۔