کراچی : شہادت ہماری منزل اور کراچی میں امن ہمارا مقصد ہے۔ اس کے لئے رینجرز کسی قربانی سے گریز نہیں کرے گی۔ یہ بات آرٹس کونسل میں منعقد امن ایوارڈ کی تقریب سے چیف گیسٹ کمانڈر برگیڈیر امجد جمیل اقبال نے خطاب کرتے ہوئے چیف آرگنائزر امن ایوارڈ اور یونین کونسل مجید کالونی لانڈھی کے چیئر مین فیروز خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں رینجرز نے امن کی بحالی کے ساتھ عوام کو عید کی خوشیوں کا تحفہ دیا ہے۔ اس پر ہم آرمی چیف راحیل شریف اور ڈی جی رینجرز بلال اکبر اور انکی ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سائبان سٹیزن کمیونٹی بورڈ کے چیئر مین عالم علی نے کہا کہ کراچی میں مستقل امن کے بحالی کیلئے رینجرز نے اپنا کردار ادا کرکے راہ ہموار کردی ہے ۔ اب صرف بلدیاتی قوانین وقانون کے مطابق امن پسند شہریوں کو اقتدار میں شامل کرکے اختیارات کے ساتھ رینجرز کی جگہ لینی ہے تاکہ مستقل امن قائم ہوسکے۔ تقریب سے ونگ کمانڈر شاہد عامر خان، سپرینڈینٹینٹ رینجرز محمد عنایت اللہ درانی، برگیڈیر ریٹائرڈ موسیٰ خان نے بھی خطاب کیا۔