کراچی میں رینجرز اور پولیس کی کارروائی، 3 ٹارگٹ کلرز سمیت 6 ملزمان گرفتار

Target Killers Arrested

Target Killers Arrested

کراچی (جیوڈیسک) رینجرز اور پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرکے 3 ٹارگٹ کلرز سمیت 6 ملزمان کو گرفتار کر لیا جن کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔

رینجرز نے کراچی کے علاقے جنجال گوٹھ میں کارروائی کرکے 3 ملزمان کو گرفتار کیا، ملزمان جرائم کی سنگین وارداتوں میں ملوث ہیں اور ان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے جبکہ رینجرز نے کورنگی میں بھی کارروائی کرکے دو ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کرلیا اور ان کے قبضے سے اسلحہ و منشیات برآمد کیا گیا ہے، ترجمان کے مطابق گرفتار ٹارگٹ کلرز کا تعلق سیاسی جماعت سے ہے۔

دوسری جانب پولیس نے نیو کراچی کے علاقے سے مقابلے کے بعد ٹارگٹ کلر کو گرفتار کر لیا، پولیس کے مطابق ٹارگٹ کلر محمد رحیم عرف استاد قتل کی کئی وارداتوں میں ملوث ہے اور ملزم نے اورنگی ٹاؤن میں کالعدم تنظیم کے کمانڈر کے قتل کا بھی اعتراف کرلیا جبکہ اس کے قبضے سے دستی بم اورپستول برآمد کیا گیا ہے۔