کراچی میں رینجرز اور پولیس کی کارروائی، دہشت گردوں اور ٹارگٹ کلرز سمیت 14 ملزمان گرفتار

Terrorists

Terrorists

کراچی (جیوڈیسک) پولیس اور رینجرز نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی کر کے دہشت گردوں، ٹارگٹ کلرز اور بھتہ خور سمیت 14 ملزمان کو گرفتار کر لیا جن کے قبضے سے بڑی تعداد میں اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔

ترجمان رینجرز نے کے مطابق کراچی کے علاقے رنچھوڑ لائن سے 9 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے جن میں ٹارگٹ کلرز اور بھتہ خور بھی شامل ہیں اور ان کا تعلق ایک سیاسی جماعت ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ ملزمان کے قبضے سے بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کیا گیا جن میں کلاشنکوف، نائن ایم ایم پستول، دستی بم، بلٹ پروف جیکٹس اور بھاری لاتعداد گولیاں بھی شامل ہیں۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ رنچھوڑ لائن میں کارروائی خفیہ اطلاع پر کی گئی تھی جس میں گرفتار کیے جانے والے ملزمان کو مزید تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب پولیس نے دہشت گردوں کی اطلاع ملنے پر سرجانی ٹاؤن کے علاقے خدا کی بستی میں کارروائی کر کے 4 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا، گرفتار دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان سے ہے اور ان کے قبضے سے اسلحہ، خودکش جیکٹس اور 4 راکٹ لانچر برآمد کئے گئے جب کہ سعید آباد میں کی جانے والی کارروائی میں ایک ٹارگٹ کلر کو گرفتار کیا گیا، پولیس کے مطابق گرفتار ملزم واٹر بورڈ کا ملازم ہے اور اس نے دوران تفتیش 20 افراد کے قتل کا اعتراف کیا ہے۔