کراچی : رینجرز اور پولیس کا کریک ڈان، 6 دہشت گرد مارے گئے

Karachi Rangers

Karachi Rangers

کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں کالعدم تنظیموں کے خلاف رینجرز اور پولیس کے کریک ڈان میں 6 دہشت گرد مارے گئے، 2 ٹارگٹ کلر اور صدر کے عزیز کو بھتے کی پرچیاں بھیجنے والے گروہ سمیت 80 سے زیادہ ملزموں کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔ کراچی کے علاقے منگھو پیر میں رینجرز نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کی۔ اس دوران دو طرفہ فائرنگ میں کالعدم تنظیم کے دو دہشتگرد شہید اللہ اور خیال بادشاہ ہلاک ہو گئے۔ ملزمان کے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ اور دستی بم برآمد کر لئے گئے۔

سی آئی ڈی پولیس نے حب روڈ پر اسلحہ اسمگل کرنے کی اطلاع پر کارروائی کی، کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں کالعدم تنظیم کے 4 دہشت گردے مارے گئے۔ ملزمان حب سے بارود اور اسلحے سے بھری گاڑی کراچی منتقل کر رہے تھے۔ سہراب گوٹھ معمار کمپلیکس کے قریب پولیس کے سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ اور دستی بم حملے میں ایس ایچ او سمیت 2 پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔

پولیس نے 22 مشتبہ افراد کوحراست میں لے کر سلطان آباد سے اغوا ہونے والے 16 سالہ نوجوان بھی بازیاب کرا لیا گیا۔ اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ نے صدر مملکت کے قریبی عزیز سے بھتہ طلب کرنے والے مرکزی ملزم کو 2 ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا۔ ملزمان کا تعلق بدنام زمانہ شاہد بکک گروہ سے ہے۔ اورنگی ٹان میں پولیس نے تین کلو وزنی بم برآمد کر کے ناکارہ بنا دیا۔

کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم کے ایک دہشت گرد کو گرفتار بھی کیا گیا۔ ترجمان رینجرز کے مطابق شہر کورنگی، نیو کراچی، اورنگی ٹان سمیت مختلف علاقوں میں کی جانے والی کارروائیوں کے دوران ٹارگٹ کلرز اور بھتہ خوروں سمیت 50 سے زائد ملزموں کو حراست میں لے کر اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔ حراست میں لئے گئے افراد کو تفتیشی مراکز منتقل کر دیا گیا ہے۔ ماڑی پور سے دو ٹارگٹ
کلر گرفتار کر لئے گئے۔ ڈی آئی جی ویسٹ کے مطابق دونوں کا تعلق ایم کیو ایم سے ہے۔ سائٹ سے لیاری گیگ وار کا ٹارگٹ کلر پکڑا گیا۔