کراچی (جیوڈیسک) رینجرز ترجمان کے مطابق کراچی کے علاقے پی آئی بی کالونی، نارتھ کراچی، قصبہ کالونی اور لیاری سے 5 ملزموں کو گرفتار کیا گیا۔ جو دہشت گردی، ٹارگٹ کلنگ اور گینگ وار میں ملوث ہیں۔ ملزموں کے قبضے سے جہادی لٹریچر، دستی بم اور اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔
دوسری جانب کلری میں مقابلے کے بعد پولیس نے دو بھتہ خوروں کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔ ایس ایس پی سٹی کے مطابق گرفتار ملزم رحیم اور سکندر کا تعلق گینگ وار گروپ سے ہے اور وہ بھتہ خوری کی سینکڑوں وارداتوں میں ملوث ہیں۔