کراچی: رینجرز اور پولیس کی کارروائیاں، 32 افراد گرفتار

Rangers Operations

Rangers Operations

کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف رینجرز اور پولیس کی کارروائیاں جاری ہیں۔ رینجرز نے فقیر کالونی، الفلاح، جہانگیر آباد، نارتھ کراچی اور بروہی گوٹھ میں چھاپوں کے دوران 16 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

گرفتار ملزموں کے قبضے سے مختلف اقسام کے ہتھیار بھی برآمد کئے گئے۔ لیاری کے رانگی واڑہ میں رینجرز کے آپریشن کے دوران گینگ وار کے ملزموں سے شدید فائرنگ کی جس میں ایک رینجرز اہلکار زخمی ہو گیا۔

رینجرز کی جوابی فائرنگ سے گینگ وار کا ایک ملزم بھی زخمی ہوا۔ دوسری جانب ایسٹ زون پولیس نے مختلف کارروائیوں میں 16 ملزموں کو گرفتار کرکے پانچ پستول، منشیات اور برآمد کر لیا۔ بھینس کالونی میں نامعلوم افراد ایک ہوٹل پر دستی بم پھینک کر فرار ہو گئے۔

پولیس حکام کے مطابق ہوٹل کے مالک سے 10 لاکھ روپے بھتہ طلب کیا گیا تھا۔ دوسری جانب کورنگی اور سرجانی کے علاقے سے 2 افراد کی لاشیں ملی ہیں جبکہ چینسر گوٹھ میں ایک شخص کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا۔