کراچی: رینجرز اور پولیس کی مختلف کاروائیوں میں 11 دہشت گردوں گرفتار

Karachi Rangers

Karachi Rangers

کراچی (جیوڈیسک) ترجمان رینجرز کے مطابق رینجرز نے سہراب گوٹھ، سپر مارکیٹ، ماڈل کالونی اور پٹھان کالونی میں چھاپے مارے۔ گرفتار کئے جانے والے نو دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔

ملزموں سے اسلحہ بھی پکڑا گیا۔ پولیس نے ناظم آباد میں کارروائی کرتے ہوئے پولیس اہلکاروں کے قتل سمیت سنگین جرائم میں ملوث دو دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا۔ اورنگی ٹاؤن میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔

لیاقت آباد سے پولیو ٹیم کے رکن سے پانچ لاکھ روپے کی ڈکیتی میں ملوث ملزم کو بھی گرفتار کر لیا۔ ملزم کی نشاندہی پر اس کے تین ساتھی بھی پکڑے گئے۔ پولیس کا کہنا ہے ملزمان میں محکمہ صحت کا ایک ملازم بھی شامل ہے۔