کراچی(جیوڈیسک) کراچی کے مختلف علاقوں میں رینجرز اور پولیس کے چھاپوں میں 4 ٹارگٹ کلرز سمیت 119 ملزم گرفتار کر کے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔ پولیس مقابلے میں ایک ٹارگٹ کلر مارا گیا۔ کراچی کے علاقے لانڈھی گلشن بونیر اور بنارس پل کے قریب پٹھان کالونی میں رینجرز نے آپریشن کرکے 28 مشتبہ افراد سمیت 52 ملزموں کو حراست میں لے لیا۔ گرفتار ملزموں کے قبضے سے مختلف اقسام کے 47 ہتھیار برآمد ہوئے۔
گرفتار ملزموں میں کئی کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔ رینجرز نے مزید شہر کے مختلف علاقوں میں چھاپے مار کر 23 ملزموں کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان رینجرز کے مطابق ملزموں سے مختلف اقسام کا ہتھیار بھی برآمد ہوا ہے۔ ملزموں میں کئی کا تعلق گینگ وار اور سیاسی جماعتوں سے ہے۔ ایس پی سٹی شیراز نظیر کے مطابق رانچھوڑ لائن اور کھاردار کے علاقوں میں چھاپے مار کر 3 مبینہ ٹارگٹ کلرز اور 2 بھتہ خوروں کو گرفتار کر لیا گیا۔
گرفتار ملزم 15 سے زائد افراد کے قتل میں ملوث ہیں۔ سائٹ میں پولیس اہلکار اور مسلح افراد کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ ایک ملزم ہلاک جبکہ ملزم کے ساتھی کو گرفتار کر لیا گیا۔ ایس ایس پی ویسٹ ملزم کے 2 ساتھی فرار ہو گئے۔ ہلاک ہونے والا ملزم عدنان ٹارگٹ کلر ہے اور پولیس اہلکاروں کے قتل میں ملوث ہے۔
ایس ایس پی ساتھ منیر شیخ کے مطابق سائوتھ کے مختلف علاقوں میں پولیس نے چھاپے مار کر مفرور ملزم سمیت 30 ملزموں کو گرفتار کرکے اسلحہ، منشیات اور 3 مسروقہ موٹر سائیکلیں برآمد کر لیں۔ مشرف کالونی میں پولیس نے کارروائی کر کے 8 ملزموں کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔ گرفتار ملزموں کا تعلق گینگ وار سے ہے۔