کراچی: رینجرز اور پولیس کے چھاپے، 37 ملزم گرفتار، اسلحہ برآمد

Rangers

Rangers

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے مختلف علاقوں میں رینجرز اور پولیس نے چھاپے مار کر سینتیس ملزم گرفتار کر لئے۔ رینجرز نے منگھو پیر میں کالعدم تنظیم کے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر ٹارگٹڈ آپریشن کیا۔ گھر گھر تلاشی کے دوران گیارہ ملزمان کو حراست میں لے لیا۔ حراست میں لئے گئے افراد میں دو کالعدم تنظیم کے کارندے بھی شامل ہیں جو مبینہ طور پر اجتماع گاہ دھماکے میں ملوث ہیں۔

ملزمان سے3 ایس ایم جی اور 2 بارہ بور رائفل سمیت 28 ہتھیار، سینکڑوں گولیاں اور ہتھکڑیاں بھی برآمد ہوئیں۔

رینجرز نے گذشتہ رات لیاری، لانڈھی، اورنگی ٹان، صفورا گوٹھ، کورنگی اور گلشن اقبال میں چھاپے مار کر 18 ملزمان کو حراست میں لے لیا۔ رینجرز ترجمان کے مطابق حراست میں لئے گئے افراد میں گینگ وار اور سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے ملزم بھی شامل ہیں۔ ملزمان کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ بھی برآمد ہواہے۔

پولیس نے بلوچ کالونی کے علاقے میں دو مقابلوں میں 6 ملزمان کو گرفتار کیا۔ ملزموں کے قبضے سے 6 پستول اور چھینے گئے 30 موبائل فونز برآمد ہوئے۔

نبی بخش سے ڈکیتی کرتے ہوئے 2 ملزموں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا۔ گرفتار ملزمان ڈکیتی اور اسڑیٹ کرائم کی متعدد ورداتوں میں پولیس کو مطلوب تھے۔