کراچی (جیوڈیسک) رینجرز نے کراچی کے مختلف علاقوں میں کاروائیاں کر کے سیاسی جماعتوں اور لیاری گینگ وار کے کارکنوں سمیت سینتیس ملزموں کو حراست میں لے لیا۔کارندوں سمیت 37 ملزمان کو حراست لے لیا۔رینجرز ترجمان کے مطابق کاروائیاں لانڈھی، ہریانہ کالونی، بوہرہ پیر،افشانی گلی، گبول پارک، ماڈل کالونی، مل ایریا لیاری، نیو کراچی، فرنٹیئر کالونی، گل پلازہ،بلدیہ ٹاون، جمالی گوٹھ،یونس آباد، فرینچ بیچ، ہاکس بے، بخشاں گوٹھ اور پی اینڈ ٹی کالونی میں چھاپے مارے گئے۔
زیر حراست ملزمان میں سنگین مقدمات میں مطلوب سیاسی جماعتوں کے کارکنان بھی شامل ہیں۔ملزمان کے قبضے سے اسلحہ برآمد ہوا۔ کراچی کے علاقے جہانگیر روڈ اور جمشید روڈ کے اطراف مشترکہ آپریشن کر کے لیاری گینگ وار کے اہم ملزم آصف مرزا سمیت بیالیس ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔
ملزم آصف مرزا قتل،اغوا برائے تاوان اور بھتے کی سینکڑوں وارداتوں میں مطلوب تھا۔ پولیس نے ڈیفنس میں چھاپہ مار کر دو، بلوچ کالونی کے علاقے میں پولیس نے دو ملزمان گرفتار کیے جبکہ محمود آباد کے علاقے میں چھاپہ مار کر ایک ملزم کو گرفتار کیا گیا،پولیس کے مطابق پانچ گرفتار ملزمان میں دو مفرور بھی شامل ہیں، ملزمان کے قبضے سے دو ٹی ٹی پستول اور تانبے کے تار برآمد ہوئے۔