کراچی: رینجرز کا چھاپہ، تین دہشتگرد گرفتار ، بھاری اسلحہ برآمد

Weapons

Weapons

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے رنچھوڑ لائن میں رینجرز نے چھاپہ مارکر تین دہشت گردوں کو گرفتار کر کے اینٹی ائیر کرافٹ گن سمیت دیگر بھاری اسلحہ برآمد کر لیا رینجرز نے خفیہ اطلاع پر عیدگاہ تھانے کے علاقے رنچھوڑ لائن میں ایک گودام میں چھاپہ مارا ، تین دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔

گودام سے دو اینٹی ائیر کرافٹ گن ، ایک ایل ایم جی ، 8 رائفل ، 3 نائن ایم ایم پستول ، اسموک بم اور سینکڑوں گولیاں برآمد کِیں۔ گرفتار ملزمان نے پوچھ گچھ کے دوران مزید مقامات کی نشاندہی کی ہے۔

جہاں سرچنگ کا عمل جاری ہے۔ ملزمان کے ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے بھی چھاپے ما رے جا رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق خطرناک اسلحہ شہر میں تخریب کاری کے لئے استعمال ہونا تھا۔