کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں رینجرز کو انسداد دہشتگردی ایکٹ کےتحت حاصل اختیارات آج رات بارہ بجے ختم ہو جائیں گے۔ پروگرام دنیا کامران خان کے ساتھ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ رینجرز اختیارات میں توسیع کی سمری دو ہفتے قبل وزیر اعلیٰ کو بھیجی گئی، تاہم قائم علی شاہ کو دستخط کیلئے دبئی سے اعلیٰ شخصیت کے حکم کا انتظار ہے۔
پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مشیر اطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو کا کہنا تھا کہ ابھی پورا دن باقی ہے۔ بہتری کی امید رکھی جانی چاہئے۔ کراچی میں رینجرز کے اقدامات سے دہشتگردی اور ٹارگٹ کلنگ سمیت جرائم میں کمی آئی ہے، جسے سب تسلم کرتے ہیں، امید ہے رینجرز کے اختیارات میں مزید توسیع کر دی جائے گی۔