کراچی (جیوڈیسک) سندھ حکومت نے کراچی میں رینجرز کے خصوصی اختیارات میں ایک بار پھر مزید تین ماہ کی توسیع کر دی ہے۔
کراچی میں رینجرز کو دیئے گئے خصوصی اختیارت کی مدت آج رات 12 بجے ختم ہورہی ہے لیکن شہر میں امن وامان کی خراب صورتحال کے باعث اس میں ایک بار پھر تین ماہ کی توسیع کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کا نوٹیفکیشن آج چھٹی کے باعث پیر کو جاری کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ کراچی میں گزشتہ کئی ماہ سے رینجرز کی ٹارگٹڈ کارروائیاں جاری ہیں جس میں دہشت گردوں کے بڑے منصوبوں کو بھی ناکام بنایا گیا ہے جبکہ شہر میں امن وامان کی صورتحال کو قابو میں رکھنے کے لیے رینجرز کو خصوصی اختیارات سونپے گئے ہیں۔